وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگز کی تقسیم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 20مارچ 2024 ) اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ابتک کی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت اب تک 48 ہزار 524 مستحق گھرانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین کے مستحق گھرانوں میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگز کی تقسیم عزت کے ساتھ ان کی دہلیز پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران ہدایت کی کہ راشن بیگز کی تقسیم کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے تاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے دئیے گئے ٹارگٹ کو جلد ازجلد حاصل کیا جاسکے۔
