حکومت پنجاب کی ہدایت پرمنڈی بہاﺅالدین ، پھالیہ اور ملکوال میں 8سستے سہولت بازا قائم کر دئیے گئے، طارق علی بسرا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 26مئی2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرانے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاﺅالدین کی تینوں تحصیلوں منڈی بہاﺅالدین ، پھالیہ اور ملکوال میں 8سستے سہولت بازا قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں سے عوام الناس کو روزانہ کی بنیاد پر رعائتی نرخوں پر آٹا چینی، گھی، پھل سبزی اور دیگر معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہوں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میںسہولت بازاروں میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شرکاءاجلاس پر واضح کیا کہ عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ہر محکمہ کو دی جانی والی ذمہ داریوں کی بہترین ادائیگی کیلئے پوری طرح متحرک اور جاندار کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منڈی بہاﺅالدین میں 3، پھالیہ3 اور ملکوال میں 2 سہولت بازار لگائے جائیں گے۔ جہاں پر سبسڈائزڈ آٹا10کلوگرام تھیلا 375 روپے ،چینی اور گھی سستے داموں جبکہ پھل اور سبزیاں ہول سیل ریٹس پر با آسانی دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سہولت بازارآج سے ہر صورت فنکشنل کر دئیے جائیں اور بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے چاہئیں۔انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو سبزیاں اور پھل روزانہ کی بنیاد پر سستے داموں مہیا کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹا ک کو ہدایت کی کہ چکن اوپن مارکیٹ سے 5روپے کم قیمت پر دستیاب ہونا چاہیئے ۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گردونواح کے دیہی علاقوں کے کسانوں کو اپنی سبزیاں سہولت بازاروں میں لانے کی ترغیب دیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سہولت بازاروں میں سکیورٹی، جنریٹر، صفائی ستھرائی، میڈیکل کیمپ، شکایات سیل،بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔طارق علی بسرا نے افسران کو باور کرایا کہ سہولت بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حکومت پنجاب کی ہدایت پرمنڈی بہاﺅالدین ، پھالیہ اور ملکوال میں 8سستے سہولت بازا قائم کر دئیے گئے، طارق علی بسرا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!