Moosu dacoit gang, hand over property worth 70 lakhs to owners

بہترین پرفارمینس پر طلبا اور اساتذہ میں 3 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم

وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شاہد عمران مارتھ نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر منڈی بہاوالدین، پھالیہ، ملکوال اور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلو لرنر منڈی بہاوالدین کے سٹوڈنٹس اور اساتذہ میں ایک ایک لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کر دئیے۔ مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے۔

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 16 فروری 2024 ) یاد رہے کہ معزور افراد کے عالمی دن کے موقع پر سپیشل سٹوڈنٹس اور ان کے اساتذہ نے بہترین پرفارمنس پیش کی تھی، جس کو حاضرین نے بہت پسند کیا تھا، جس پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے سپیشل بچوں اور ان کے اساتذہ کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا تھا. اسی حوالے سے ایک تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس فیصل گوندل، پرنسپل ایجوکیشن سنٹر عذراپروین سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سپیشل طالب علموں کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانے کیلئے ان کو صلاحیتوں کے اعتبار سے تربیت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی مالی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

امید ہے کہ حکومت کی جانب سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز اور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلولرنرکے اساتذہ اور بچوں کیلئے کی گئی حوصلہ افزائی مفید اورمعاون ثابت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا پختہ عزم ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقات اور معذوری کے شکار افراد کی بہتری اور بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں