میانوالی ون سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 کے لیے بانی تحریک انصاف کے کاغذات جمع کر لیے گئے۔ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی جمع کر کے رسید عمران خان کے نمائندے کے حوالے کی۔ حلقہ این اے 89 میانوالی پی ٹی آئی کے بانی کا آبائی حلقہ ہے اور گزشتہ انتخابات میں بھی سابق وزیراعظم سے یہ نشست اپنے پاس رکھی تھی۔
الیکشن: ریپبلک پالیسی نے ضلع منڈی بہاؤالدین کا سروے جاری کر دیا
شیخ رشید احمد قلم دوات راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے لڑیں گے۔ ان کے کاغذات نامزدگی منظور بھی ہوچکے ہیں۔
این اے 64، پی پی 32 گجرات سے چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی، بی بی قیصرہ الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع کر لیے گئے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی بھی این اے 69 منڈی بہاؤالدین سے الیکشن لڑیں گے۔
منڈی بہاؤالدین این اے 69 سے چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر لطیف کھوسہ نے این اے 127 اور این اے 122 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے کاغذات خود جمع کرائے ۔
شاہ محمود قریشی این اے 150 سے الیکشن لڑیں گے۔ عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار خواجہ آصف کے خلاف میدان میں آگئیں۔ انہوں نے این اے 71 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پی ٹی آئی کی زیر حراست سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے بھی اعلان کیا کہ ان کی بیٹی شہباز شریف اور مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی، جو لاہور کے حلقہ پی پی 150 سے امیدوار ہوں گی۔
پی ٹی آئی کے وکیل رہنما شیر افضل مروت نے پشاور کے حلقہ این اے 32 سے کاغذات جمع کرا دیئے۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 171 سے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے گئے ہیں۔
مراد سعید کے سوات میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 3 اور این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کر لیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وکلا نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سلمان اکرم راجہ نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔
