منڈی بہاءالدین میں آج 21 رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علی المرتضیٰؓ کے موقع پر سنی علماء کونسل کی جانب سے شاہی مسجد سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت راؤ اشرف حسینی نے کی، جس میں علماء کرام اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مقررین نے حکومت سے 21 رمضان المبارک کو عام تعطیل کے اعلان کا مطالبہ کیا۔
منڈی بہاءالدین میں یوم شہادت حضرت علی المرتضیٰؓ کے موقع پر سنی علماء کونسل منڈی بہاءالدین کے زیر اہتمام شاہی مسجد منڈی بہاءالدین سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام اور عوام نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راؤ اشرف حسینی، قاری عبدالواحد، قاری ارشد چشتی، مولانا مدثر معاویہ، مولانا اقبال صاحب، مولانا ممتاز، قاری نوید آزاد، عبد القدیر گجر، چوہدری علی گل، زاہد علی مرشد اور مولانا زکاءاللہ نے کہا کہ حضرت علیؓ کی شخصیت اسلامی تاریخ میں بہت بلند مقام رکھتی ہے اور ان کی تعلیمات کو نسل در نسل منتقل کرنا ضروری ہے۔
مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 21 رمضان المبارک کو قومی تعطیل قرار دیا جائے اور حضرت علیؓ کی تعلیمات کو نصاب میں شامل کیا جائے۔ آخر میں شرکاء نے حضرت علیؓ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائیں کیں۔
