منڈی بہاءالدین تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی. مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد نوید کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ کلاشنکوف اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔
ایس ایچ او محمد آصف رانجھا، جنہوں نے حال ہی میں تھانہ کٹھیالہ شیخاں کا چارج سنبھالا ہے، اپنی تعیناتی کے ساتھ ہی مجرم عناصر کے خلاف مؤثر اور بھرپور آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور قانون شکن عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔
کرائم فائٹر ایس ایچ او محمد آصف رانجھا کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن و امان قائم رکھنا اور کریمینلز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ عوامی حلقوں نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
