پرائیویٹ اسکولز کا 11 جنوری سے ہر صورت اسکولز کھولنے کا اعلان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 11 جنوری سے ہر صورت اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا۔

تیس سے زائد پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عہدیداران کا کہنا ہے کہ حکومت اعلان کرے یا نہ کرے 11 جنوری کو ہر صورت اسکولز کھولیں گے.

اسکولز کھولنے کی کیا حکمت عملی ہوگی یہ بعد میں طے کرینگے، حکومت نے بھی 11 جنوری کی تاریخ دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام ایسوسی ایشنز اور سسٹم پر مشتمل سپریم کونسل تشکیل دے دی ہے، اگر حکومت ادارہ سیل کرے گی تو بھرپور احتجاج کریں گے، جب سب کچھ کھلا ہے تو تعلیمی ادارے کیوں بند ہیں؟

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے تعلیمی اداروں کو بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اعلان کا احترام کیا، اب ایس او پیز کے ساتھ ادارے چلائیں گے، تعلیمی اداروں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عملدر آمد کریں، 27 دسمبر سے پہلے این سی او سی کو تحریری تجاویز دی جائیں گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پرائیویٹ اسکولز کا 11 جنوری سے ہر صورت اسکولز کھولنے کا اعلان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!