muhammad khan bhatti

وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ محمد خان بھٹی کا وزیراعلیٰ آفس سے تبادلہ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محمد خان بھٹی کی خدمات واپس پنجاب اسمبلی کے سپرد کردی گئی ہیں اور محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں محمد خان بھٹی کو اُس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین: محمد خان بھٹی کو دس ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ مل گئی

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا اور انہوں نے رات کو ہی عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ محمد خان بھٹی کا تعلق ضلع منڈی بہاوالدین کے علاقہ قادرآباد سے ہے.

محمد خان بھٹی کی بائیوگرافی پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں