today petrol price in pakistan 2023

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان نہیں

اسلام آباد: آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی امکان نہیں۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کے حساب سے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپےاضافہ بنتا ہے۔ اسی ورکنگ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہو سکتی ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان نہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 82 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لیٹر ہے۔ حکومت نے پہلے چھ ماہ کے دوران صارفین سے 475 ارب روپے وصول کیے ہیں۔ رواں مالی سال میں 920 سے 970 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں