mandi bahauddin chicken rate list

منڈی بہائوالدین میں انڈے کی فی درجن قیمت میں یکدم 12 روپے کا اضافہ

منڈی بہائوالدین میں ایک دن میں برائلر انڈے کی فی درجن قیمت میں یکدم 12 روپے کا اضافہ کر دیا گیا. فی درجن قیمت 265روپے ہو گئی.

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 22 نومبر 2022) سردی کی آمد کے ساتھ ہی منڈی بہاءالدین میں برائلر انڈے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا. آج فارمی انڈہ 265 روپے فی درجن میں فروخت کیا گیا. جبکہ برائلر مرغ 399 روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا ہے.

مارکیٹ کمیٹی منڈی بہاوالدین کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق فارمی انڈے کی فی درجن قیمت میں اضافہ کر دیا گیا. فی درجن قیمت 253 روپے سے بڑھ کر 265 روپے ہو گئی. فارمی انڈے کا تھوک ریٹ 7،830 روپے مقرر کیا گیا ہے.

آج پھل، سبزی و اشیائے خوردونوش کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

جبکہ برائلر مرغ کی فی کلو قیمت 399 روپے مقرر کی گئی ہے. برائلر مرغ کا فارم ریٹ 250 روپے فی کلو، تھوک ریٹ 258 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 266 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں