پرائس مجسٹریٹس نے ماہ دسمبر کی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے کہا ہے کہ حکومت کی واضح ہدایات کی روشنی میں تمام اشیائے خوردونوش بالخصوص آٹا، چینی ، دالیں، پھلوں، سبزیوں کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، حکومتی ہدایت پر مہنگائی کے سد باب کیلئے پرائس مجسٹریٹس انسداد مہنگائی مہم کو مذید موثر اور فعال بنائیں،

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 02 جنوری 2023) انہوں نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور مارکیٹوں کے دورے کر کے ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانے کریں اور ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف جرمانے اور ایف آئی آرز درج کروائی جائیں۔

آج کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

تفصیلات کے مطابق یکم دسمبر سے 31دسمبر 2022 تک 27 مجسٹریٹس صاحبان نے 6 ہزار 614 انسپکشنز کیں اور پرائس ایکٹ کی مختلف خلاف ورزیوں پر دکانداروں ، بڑے سٹوروں اور سٹاکسٹ کو 10لاکھ 52 ہزار روپے جرمانے کئے گئے اور 4 ایف آئی آر درج کرا کر 3 افراد کو گرفتار کرا دیا گیا۔ جس پرڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے پرائس مجسٹریٹس صاحبان کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت موجودہ حالات میں ضروری اشیائے خوردونوش خصوصاًپھلوں ، سبزیوں اور کریانہ مرچنٹس کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

لہذا اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ میں اشیائے خودونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کریں اور منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کی آکشن کی نگرانی کریں ۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیں کیونکہ ان کی حقیقی کارکردگی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھ کر عوام الناس کو فائدہ پہنچانا ہے ۔

انہوں نے باور کرایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات کی روشنی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔ عادی گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کے علاوہ جیل بھی بھجوائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں