منڈی بہاؤالدین، پولیس ہیڈ کانسٹیبل دوران ناکہ بندی / تلاشی کے دوران ملزم کی فائرنگ سے زخمی۔ ہیڈ کانسٹیبل شہزاد رانجھا نے زخمی ہونے کے باوجود ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ہیڈ کانسٹیبل کے ہاتھ اور پاوں پر گولی لگی۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 4 ستمبر 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آفیسر منڈی بہاؤالدین نعیم عزیز سندھو نے تھانہ سول لائن کے علاقہ میں دوران ناکہ بندی تلاشی کے دوران ملزم کے پسٹل سے زخمی ہونے والے ہیڈ کنسٹیبل شہزاد رانجھا کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال میں تیمارداری کی اور اسکے مردانہ وار مقابلہ پر حوصلہ افزائی پھولوں کیساتھ کی۔
یہ بھی پڑھیں: ریڑکا میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان مقابلہ، ڈکیت بھواحسن سے گرفتار
ڈی پی او نے ڈاکٹرز کو تاکید کی کہ شہزاد کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی سستی و کوتاہی نہ برتی جائے۔ایسے بہادر جوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہمارے لئے فخر کا باعث ہیں.
