mandi bahauddin dpo

پولیس نے 24 اشتہاری مجرمان کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

27 کلو گرام چرس165لٹر شراب 10 پسٹل09 رائفلیں 04 کلاشنکوف 03 بندوقیں برآمد ملزمان گرفتار. جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 24 مجرمان اشتہاری جبکہ 13عدالتی مفروران گرفتار

منڈی بہاؤالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 18 جنوری 2023) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا کی ہدایت پررواں میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ ناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 61ملزمان کو گرفتارکیا

ملزمان کے قبضہ سے27کلو گرام چرس 165لٹر شراب10 پسٹل 09 رائفلیں 04 کلاشنکوف 03 بندوقیں برآمد،جبکہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 24مجرمان اشتہاریوں اور 13عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، ڈی پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے جرائم کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے،

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جارہی ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پوری طرح متحرک ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں