shafqatabad mohallah

پولیس کی محلہ شفقت آباد میں کاروائی، منشیات فروش گرفتار

منڈی بہاؤالدین(ملک رؤف زبیر) محلہ شفقت آباد کے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں۔ تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او سید صغیر حسین شاہ نے اپنی ٹیم افضال احمد سب انسپکٹر، رضا الہی بٹ اے ایس آئی، کرائم فائٹر مزمل حسین، الیاس حسین شاہ، شفاعت حسین اور ضمیر عباس کے ہمراہ محلہ شفقت آباد میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی.

ملزم محسن نواز ولد محمد نواز قوم مسلم شیخ ساکن شفقت آباد سے 2150 گرام چرس، شہزاد احمد ولد محمد نواز قوم قریشی ساکن محلہ شفقت آباد سے 1280 گرام چرس، آصف حسین ولد محمد جمیل قوم قریشی ساکن محلہ شفقت آباد سے 1760 گرام چرس، عامر شہزاد ولد محمد شہزاد قوم اعوان ساکن محلہ شفقت آباد سے 1360 گرام چرس، محمد رضوان ولد سعی محمد قوم ترکھان ساکن سوہاوہ بولانی سے 1079 گرام چرس اور علی رضا ولد محمد انور قوم ماچھی ساکن مکھنانوالی سے 3 کلو گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

اہل محلہ شفقت آباد نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن سید صغیر حسین شاہ اور ان کی ٹیم کو محلہ شفقت آباد میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔اہل محلہ شفقت آباد نے ان سے پرزور اپیل کی ہے کہ محلہ شفقت آباد کی خواتین منشیات فروشوں اور جسم فروش اڈوں و تتلیوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ اہل محلہ کو سکھ کا سانس آئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں