سرائے عالمگیر میں زبردست پولیس مقابلہ: مقابلے کے دوران منڈی بہاءالدین سے تعلق رکھنے والا ڈاکو اپنے کی ساتھی کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا.
سرا ئے عا لمگیر (نا مہ نگار)تریڑانوالہ کے قریب پو لیس مقا بلہ میں دو ڈا کو ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔ مارے جا نیوالوں کی عمریں 28اور 30سال کے قریب ہیں۔ تھا نہ ڈنگہ کے نواحی گاؤں تریڑانوالہ کے قریب چار نا معلوم ڈاکو ؤں نے پو لیس کی گشت پارٹی کی گاڑی کو دیکھتے ہی فا ئرنگ شروع کر دی
فائرنگ کے نتیجہ میں 28سالہ بلال سکنہ منڈی بہاؤالدین، 30سالہ امان سکنہ گجرات دو ران فائرنگ اپنے ہی ساتھیوں کی گو لیاں لگنے سے جا ں بحق ہو گئے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر عمر سلا مت نے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ایس پی انویسٹی گیشن عمران رزاق وڑائچ، ڈی ایس پی لا لہ موسیٰ میاں افضال شاہ، ایس ایچ او تھا نہ ڈنگی چو ہدری لیاقت علی، انسپکٹر لا لہ موسیٰ سرفراز رانجھا بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ مارے جا نیوالے دو نوں ڈاکو ضلع گجرات، منڈی بہاؤالدین کے متعدد تھا نوں کو ڈکیتی، راہزنی سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔ پولیس نے دو نوں ڈا کوؤں کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد حوالے ورثاء کر دیا۔
