دبئی میں 18 سال سے بغیر ویزا پاسپورٹ کے رہنے والے کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

saudi airport
Share

Share This Post

or copy the link

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں 18 سال تک بغیر ویزے کے مقیم غیر ملکی کو اس کے وطن واپس بھیج دیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قانونی دستاویزات کے بغیر مقیم ایک بھارتی شہری حکام اور سماجی کارکنوں کی مدد سے 18 سال بعد اپنے گھر واپس پہنچا دیا گیا۔ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے سنیل کمار او وی مالی مسائل اور صحت کے بحران کا شکار تھا۔

دبئی میں ہندوستانی قونصل خانے میں ایک رضاکار پروین کمار نے بتایا کہ 47 سالہ سنیل 2005 میں فورمین کے طور پر کام کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات آیا تھا لیکن اس کے پاس کئی سالوں سے درست دستاویزات نہیں تھیں۔ ملازمت سے ہاتھ دھونے کے بعد وہ مالی بحران میں پھنس گئے۔ انہیں صحت کے کئی مسائل بھی تھے جس کی وجہ سے وہ اپنے آبائی ملک واپس نہیں جانا چاہتے تھے۔

کویت جانے کے خواہش مند افراد کے لیے خوشخبری

معلوم ہوا ہے کہ سنیل کے پاسپورٹ کی میعاد 2007 میں ختم ہوئی تھی اور اس نے اسی سال دبئی میں ہندوستانی قونصل خانے سے ایمرجنسی سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔ ایمرجنسی سرٹیفکیٹ ایک طرفہ سفری دستاویز ہے جو ہنگامی بنیادوں پر ہندوستانیوں کو جاری کیا جاتا ہے جن کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے۔ اس عرصے کے دوران ان کی صحت بھی بظاہر بگڑ گئی اور وہ اس رعایتی دور میں ہندوستان نہیں گئے۔

Pakistani Passport holders can visit these eight countries without visa

پروین کمار نے کہا کہ سنیل کے پاس اس کے پچھلے پاسپورٹ کی صرف ایک کاپی تھی جو مشین سے پڑھنے کے قابل نہیں تھی۔ لہذا قونصل خانے نے کیرالہ کے کوچی میں پاسپورٹ آفس سے اس کی تفصیلات کی تصدیق طلب کی، جہاں سے اس نے اپنا پہلا پاسپورٹ حاصل کیا تھا۔

تصدیق کے بعد اکتوبر 2023 میں قونصلیٹ کی جانب سے ایک اور ایمرجنسی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تاہم سنیل کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ ایک دن شارجہ میں اپنی رہائش گاہ پر گر گئے، جس پر ایمبولینس بلائی گئی اور سنیل کو شارجہ کے الکویتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
دبئی میں 18 سال سے بغیر ویزا پاسپورٹ کے رہنے والے کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!