منڈی بہاوالدین میں پی سی بی کرکٹ چیمپیئن شپ انڈر 16 کے ٹرائلز کا انعقاد، کوچ پی سی بی کی شرکت

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 اگست 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرانے پی سی بی سکولز کرکٹ چیمپیئن شپ 2021 انڈر 16 سکولز بوائز کے ہونے والے ٹرائلز کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تو قیر الیاس چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بیگ،کوچ پاکستان کرکٹ بورڈ عثمان ارشد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) محمد یاسین ورک، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بھیرووال، ایجوکیشن آفیسر مسعوداحمد خان، فوکل پرسن کامران احمد اور بچوں سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

تین روزہ ٹرائلز جس میں ضلع کی تینوں تحصیلوں سے مختلف سکولز کے 650 بچوں نے حصہ لیا ۔ یہ ٹرائلز سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے میونسپل سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی و ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ کھیلیں ہمیں صحت مند اور توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے اندر نظم و ضبط اور ہر طرح کے نتائج برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہیں۔کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے صحت مند معاشرے کے قیام میں معاونت مل سکتی ہے۔

انہوں نے مذید کہاکہ کھیلوں سے بچوں میں برداشت اور مل جل کر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی میں نمایاں رول اد ا کرتی ہیں، جو بچے صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں وہ ہمیشہ صحت مند رہتے ہیںاور بڑے ہوکر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کرکٹ چیمپین انڈر 16 بو ائز کے ٹرائلز بہت بڑی کاوش ہے جس سے اچھی کارکردگی دکھانے والے بچوں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گے جو کہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیل کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کوچ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ سلیکشن کے معیار کو مد نظر رکھا جائے تا کہ ہم ایک اچھی ٹیم منتخب کر سکیں ۔ٹرائلز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے سلیکٹ ہونے والے بچوں کے ساتھ کھیل کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین میں پی سی بی کرکٹ چیمپیئن شپ انڈر 16 کے ٹرائلز کا انعقاد، کوچ پی سی بی کی شرکت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!