robbery

پٹرلنگ پولیس کدھر کی کروائی، ملزمان سے اسلحہ برآمد

پھالیہ پٹرولنگ پوسٹ کدھر کی کاروائی ناجائز اسلحہ پسٹل 9MM معہ 10 گولیاں برآمد۔ پٹرولنگ پوسٹ سے سب انسپکٹر گل حسین ڈار نے ناجائز اسلحہ پسٹل 9MM معہ 10 گولیاں برآمد کر کے تھانہ پھالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 8 نومبر 2022) ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب ریاض نذیر گاڑا ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس سرفراز احمد فلکی کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف احکامات اور ریجنل پٹرولنگ پولیس آفیسر محمد وسیم ڈار کی خصوصی ہدایت پر

ڈسٹرکٹ پٹرولنگ پولیس آفیسرسید محمود الحسن شاہ کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ کے سب انسپکٹر گل حسین ڈار نے معہ ملازمان عرفان اشرف،اسد علی اور کامران سہیل کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران کیلو سے ایک مشکوک کو کر روک کر ملزم میر جان سے اسلحہ ناجائز پسٹل 9MM معہ دو عدد میگزین 10گولیاں برآمد کر کے تھانہ پھالیہ میں مقدمہ نمبر856/22 درج رجسٹر کروا دیا۔

افسران بالا کی طرف سے سب انسپکٹر گل حسین ڈار اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں