ینگ سائنٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے والا پاکستانی طالبعلم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے طالب علم عمیر مسعود کو بین الاقوامی امریکی ادارے لیب روٹ نے ینگ سائنٹسٹ کا ایوارڈ دے دیا۔

عمیر مسعود کو یہ اعزاز دو الگ الگ سائنسی تحقیقات کرنے پر دیا گیا ہے۔ یہ دو تحقیقاتی مقالے انہوں نے انٹرنیشنل کانفرنس آف مالیکیولر بیالوجی اینڈ بائیو کمیسٹری آسٹریلیا اور تيرہويں انٹرنيشنل کانفرنس آف ٹشو اینڈ ری جنریٹو میڈیسن امریکا میں پیش کیے تھے۔ طالب علم کو کم نمبروں کے باعث پاکستان کی یونیورسٹیوں میں ایک سال تک داخلہ نہيں ملا تھا جس کے بعد کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں بائیو ٹیکنالوجی ميں داخلہ ملا اور چوتھے سمیسٹر ميں ہی انہوں نے کاميابی کے جھنڈے گاڑ ديے۔

عمیر مسعود کا کہنا ہے کہ آ سڑیلیاں میں منعقد کانفرنس میں 121 مملک کے طالب علم، پروفیسر، پی ایچ ڈی اور سائنسدانوں نے شرکت کی لیکن وہ واحد پاکستانی تھے جس کی کانفرنس میں شرکت کی فیس بھی نہیں تھی۔ اپنے بارے میں 21 سالہ عمیر مسعود نے بتایا کہ بچپن میں بالکل سنجیدہ رہتا تھا، ٹیم ورک بالکل پسند نہیں تھا اور بچوں کے ساتھ کھیلنا بھی پسند نہیں تھا۔ بس کبھی کبھی کزنوں کے ساتھ بیٹھ جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول اور کالج کے زمانے میں مجھے نالائق سمجھا جاتا تھا کیونکہ ایف گریڈ لے کر پاس ہوتا تھا۔

طالب علم نے بتایا کہ میرے ماموں کہا کرتے تھے کہ ’’پاس تو سب ہی ہوتے ہیں لیکن فیل ہونے کا فن کسی کسی کے پاس ہوتا ہے۔‘‘ میں جب جب فیل ہوا میرے گھر والوں نے میری تعریف ہی کی اور کبھی ڈانٹا نہیں۔ عمیر مسعود نے کہا کہ یونیورسٹی اساتذہ میری پہلے بھی تعریف کرتے تھے اور اب ایوارڈ ملنے کے بعد اساتذہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ہی شخصیت سے متاثر ہوں اور وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں۔

عمیر مسعود کے ماموں محمد ریاض کا کہنا ہے کہ عمیر اپنی پیدائش ہی سے مختلف مسائل اور موروثی بیماری کا شکار تھا۔ اب بھی اس کا چھوٹا بھائی اس سے بڑا لگتا ہے۔ بچپن میں اس کی پرورش اس کی ماں اور دادی نے بڑی محنت سے کی تھی۔ کھیل کود تو زیادہ کر نہیں سکتا تھا مگر پڑھائی میں بھی اچھا نہیں تھا۔ اس پر فخر ہے۔ عمیر مسعود کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں بائیو ٹیکنالوجی کے چوتھے سمیسٹر کے طالب علم ہیں۔ وہ دو بھائی ہیں اور ان کے والد ریسٹورنٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ینگ سائنٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے والا پاکستانی طالبعلم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!