منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار) پاکستان طبی اتحاد کونسل منڈی بہاؤالدین کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023-24 کے سلسلہ میں تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر سے شعبہ طب سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ طبیہ کالجوں کے اساتذہ سمیت سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، گجرات و دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے اطباء اور نیشنل کونسل فار طب کے ممبران بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں سابق صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین ، سابق وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کے دوران ماہرین طب عبدالرحمن عثمانی، ضیاء اﷲ فتح گڑھی، محمد علی گوندل، شوکت علی، محسن ضیاء، صاحبزادہ ارشد محمودبدری، مہراحتشام، عبداﷲ جراح، حامد مسعود بھٹہ نے شعبہ طب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے پر زور دیا ، مختلف طریقہ ہائے علاج فصد، حجامہ اور جونک تھراپی کے فوائد، تیزترین شفایابی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور نوجوان اطباء کی شعبہ طب کی ترویج و ترقی کیلئے لگن اور محنت کو سراہا۔
اپنے خطاب کے دوران سابق صوبائی وزیر و سابق ممبر صوبائی اسمبلی حمیدہ وحید الدین نے کہا کہ اطباء کے حقوق کے لئے اسمبلی میں آواز اٹھاؤں گی، صوبائی سطح پر جو سہولیات میسر آ سکیں ان کی دستیابی کیلئے بھرپور کوشش کروں گی۔خاتون سیاستدان نے صحت مند معاشرہ کے قیام کیلئے شعبہ طب سے وابستہ افراد کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
بعدازاں سابق وفاقی وزیر و سابق ممبر قومی اسمبلی ممتاز احمد تارڑ نے کہا کہ طب قدرتی طریقہ علاج ہے، اس کی ترقی و ترویج کیلئے اطباء کی کوششیں قابل صد تحسین ہیں، صحت مند پاکستان ہی ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔ انہوں نے حکومتی ایوانوں میں شعبہ طب کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
ممتاز احمد تارڑ نے حامد مسعود بھٹہ کو چیئرمین، نزیر اقبال فاروقی کو صدر، عصمت اﷲ فاروقی کو سیکرٹری جنرل و دیگرمنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور طبی اتحادکونسل کے نومنتخب ممبران سے حلف بھی لیا۔ تقریب کے آخر میں فلسطین، کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی ، پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور مہمانوں کے اعزاز میں شاندار عشائیہ بھی دیا گیا۔
چیئرمین طبی اتحاد کونسل منڈی بہاؤالدین حامد مسعود بھٹہ نے اطباء سید صابر شاہ، محمد عرفان تارڑ، محمد ظفر، مشتاق احمد بھٹہ، ساجد علوی، مفتاح الحق، شہزادہ تصور محمود جنجوعہ، عثمان احمد بھٹہ، عتیق الرحمن شاہ، ذوالفقار علی، قمرعباس، ساجد حسین جنجوعہ، مہر اسد اﷲ لک، عبیداﷲ فاروقی، مصطفی احمد فاروقی، ریاض احمد، ریاض غفاری، عبدالجبار سلفی، فیض احمد، محمد اکرم ہیلانی، محمد خان ہنجرا، مستنصر علی، محسن علی، غلام مصطفی، محبوب احمد، ریاض تنویر، ریاض احمد رانجھا،
مقصود احمد، عبدالرحمن، عصمت اﷲ فاروقی، اعجاز احمد قیصر، عثمان علی، اقبال نزیر، عرفان تارڑ، مطیع الرحمن، مفتاح الحق علوی، ساجد نعیم علوی، اکرام الحق بھٹہ، محمد خان ہنجرا، صابر شاہ، ظفر اقبال، امجد اقبال، حبیب الرحمن، حافظ عبدالرحمن، غلام اﷲ مخدوم سمیت دیگر معزز مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Leave a Reply