یوم شہادت حضرت علی کے سلسلہ میں سنی علما کونسل کے تحت سیمینار کا انعقاد

A seminar was held under the Sunni Ulema Council in connection with Hazrat Ali's Martyrdom Day
Share

Share This Post

or copy the link

اکیس رمضان شہادت سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کی یوم شہادت کے سلسلہ میں الکرم میرج ہال منڈی بہاءالدین میں سنی علما کونسل ہنجاب کے تحت سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں علمائے کرام نے سیدنا علی المرتضیٰ کی دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا

سیدنا علی المرتضی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سنی علماء کونسل پنجاب کے صدر مولانا اشرف طاہر نے کہا کہ خلیفہ چہارم سید علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کا تابناک کردار اسلام کے ماتھے کاجھومرہے اسلام کے فروغ و ترویج کیلئے خلیفہ چہارم سید علی المرتضیٰ کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ہمارا شروع سے مطالبہ ہے کہ خلفائے راشدین کے ایام ولادت و شہادت پر ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے

انہوں نے کہا کہ حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کے فضائل و مناقب اور کردار و کارناموں سے تاریخ اسلام کے اوراق روشن ہیں جس سے قیامت تک آنے والے سلیم الفطرت لوگ راہنمائی حاصل کرتے رہیں گے حضرت علی ماں اور باپ دونوں طرف سے ہاشمی ہیں.

ان خیالات کا اظہار سنی علماء کونسل ضلع منڈی بہاؤالدین کے صدر راؤ اشرف حسینی نے کہا کہ 21 رمضان المبارک کو خلیفہ چہارم داماد نبی حضرت علی شیر خدا کا وصال ہوا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں جن لوگوں کا اعلی درجے کی فصاحت بلاغت، خطابت شجاعت و بہادری میں مشہور تھے سیدنا علی المرتضی کو نمایاں مقام حاصل تھا آپ ایک طرف عزم و حوصلہ میں ضرب المثل تھے تو دوسری طرف علم و عرفان کے سمندر تھے

انہوں نے کہا کہ سیدنا علی المرتضی علم کا دروازہ اور تاریخ اسلامی کا ایک تابناک کردار ہے ان کا طرز حکومت آئیڈیل اور مثالی ہے ہجرت کی شب بستر نبوت پہ گزارنا جرات کی علامت اور امانتوں کی سپردگی بارگاہ نبوت میں معتمد علیہ ہونے کی دلیل ہے انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین نے اسلام کی سربلندی اور دنیا میں اسلام کو فروغ دینے میں جو خدمات انجام دی ہیں اسی کے پیش نظر انہیں دنیا میں ہی جنت کی بشارت دے دی گئی

خلفاء راشدین میں حضرت علی کو ایک منفرد مقام حاصل ہے جنہوں نے اسلام کے فروغ کے لیے بے پناہ خدمات انجام دی ہیں یہی وجہ ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بہادری اور علم کے حوالہ سے کہا میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے جبکہ مختلف فتوحات میں بھی حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی خدمات قابل ذکر ہیں

انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین کے ایام ہائے وفات و شہادت پر عام تعطیل کا اعلان حکومت کو فوری طور پر کرنا چاہیے تاکہ اس سے لوگوں کو خصوصا نوجوان نسل کو یہ آگاہی حاصل ہو کہ خلفائے راشدین کی ہمارے دین کے لیے خدمات ہیں بدقسمتی سے ہم ایسے ایام جو یہود و نصاری کے ہیں جذبے سے مناتے ہیں مگر خلفاء راشدین کے ایام کو بھول جاتے ہیں جو بڑی بدقسمتی ہے سیمینار میں سید لال حسین شاہ ، مولانا دلدار احمد بلال، مولانا عاطف لودھی، مولانا مسعود حجازی، مولانا محمد انور،مولانا ممتاز سعد، قاری آصف جاوید، عبدالقدیر گجر اور چودھری علی گل سمیت علمائے کرام اور شہریوں نے شرکت کی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
یوم شہادت حضرت علی کے سلسلہ میں سنی علما کونسل کے تحت سیمینار کا انعقاد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!