گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال پھالیہ میں آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال پھالیہ میں آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحمد عابد یوسف ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل نذر، ڈاکٹرصاحبان اور طبی عملہ بھی موجود تھا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 نومبر 2023)سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کو فعال کر دیا گیا ہے ، ضلع بھر کی عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں مثالی کام کر رہی ہے،پھالیہ شہر کی عوام کی طبی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ہسپتال کے دائرہ کار کو بڑھا کر آپریشن تھیٹر کو فعال کر دیا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ ہسپتال میں مریضوں کے لئے تمام ضروری ادویات اور طبی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔ طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال پھالیہ میں آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!