dead body

جائیداد منتقل نہ کرنے پر بیٹے نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا

منڈی بہاؤالدین: جائیداد منتقل نہ کرنے پر بیٹے نے اپنے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔ 2 سال قبل بھائی کو بھی قتل کردیا تھا، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

منڈی بہاؤالدین کے گاوں ڈفر میں ناخلف بیٹے نے کلہاڑی کے وار کر اپنے 60 سالہ باپ کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق باپ اور بیٹا گھر میں اکیلے رہتے تھے۔ بیٹا زمین اپنے نام منتقل کروانا چاہتا تھا۔ اس پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ کلہاڑی کے وار سے باپ شدیدزخمی ہوگیا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

جائداد تنازعے پر باپ نے بیٹے، بہو اور تین پوتے پوتیوں کو قتل کر دیا

2 سال قبل ملزم نے اپنے بھائی کو بھی کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا تھا اور اسکے باپ نے اسکو جیل سے رہا کروایا تھا۔ تھانہ گوجرہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں