محتسب پنجاب نےہائی وے سب ڈویژن منڈی بہاؤالدین کی جانب واجب الادا 11،81،779روپے واپس دلوا دیے

mohtasib punjab
Share

Share This Post

or copy the link

محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی ہدایت پر مختلف شہروں کے درخواست گزار افراد کو2 کروڑ 75 لاکھ 30 ہزار 344 روپے کا قانونی ریلیف مہیا کر دیا گیا ہے۔ ان افراد نے قانونی حقوق کی فراہمی پر دفتر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 4 جنوری 2021) تفصیلات کے مطابق دفتر محتسب پنجاب کی کارروائی کے باعث ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کی ایک سڑک کے 203 کنال 17 مرلے حصے کوناجائز قابضین سے واگزار کروا کر عوامی راستے کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔اس واگزار شدہ سڑک کی مارکیٹ ویلیو 2،29،33،125روپے ہے۔مقامی افراد نے راستے کی بحالی پر محتسب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے فعال کردار کو سراہا ہے۔

ایک دوسری درخواست پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے طالبات کلورکوٹ ضلع بھکر کے لیب اٹینڈنٹ شکیل احمد کی بیوہ راشدہ بی بی کو دفتر محتسب کی ہدایت پر مرحوم شوہر کے واجب الادا21،18،841روپے ادا کر دیے گئے ہیں۔ایک علیحدہ درخواست پر محتسب آفس کی کارروائی کی بدولت چونیاں ضلع قصور کے محمد صدیق کو مرحومہ سرکاری ملازم اہلیہ کی فیملی پنشن کے واجبات مبلغ 12،96،599 روپے مل گئے ہیں۔

دریں اثناء محتسب پنجاب کے چھانگا مانگا رورل ہیلتھ سینٹر میں طبی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے شائع خبر پر لیے گئے آن موشن نوٹس پرمحکمہ صحت کی جانب سے مذکورہ ہیلتھ سینٹر کو وافر مقدار میں ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مرمتی امور کے لیے بجٹ بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔

دفتر محتسب پنجاب نے ایک علیحدہ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے رہائشی یونس عزیز کو ہائی وے سب ڈویژن منڈی بہاؤالدین کی جانب واجب الادا 11،81،779روپے واپس دلوا دیے ہیں۔ مزیدبراں محتسب آفس کی جانب سے سیالکوٹ شہر میں تجاوزات کی بھرمار کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر پر آن موشن نوٹس پر متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ تجاوزکنندگان کو 9 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محتسب پنجاب نےہائی وے سب ڈویژن منڈی بہاؤالدین کی جانب واجب الادا 11،81،779روپے واپس دلوا دیے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!