وزیراعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کی فراہمی کے لئے انقلابی اقدام۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ماحولیاتی کمیٹی کے اجلاس میں 2 فلور ملز کے کیسز پیش کئے گئے اور کاغذات مکمل ہونے پر دونوں فلور ملز کے این او سیز جاری کر دئیے گئے۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 29مارچ 2024) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والی 2 فلور ملز کو محکمہ ماحولیات کے این او سی کی منظوری دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق قلیل مدت میں این او سیز کا اجراء یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت کے اس انقلابی اقدام سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور نجی سیکٹر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
