نئے سال کا تحفہ: گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

gas prices in pakistan
Share

Share This Post

or copy the link

گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواست پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

اوگرا نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں 8.71 فیصد اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778.35 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1762.51 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کے مشورے کے بعد کیا جائے گا۔

جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے تاحال گیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو نہیں بھجوایا۔ وفاقی حکومت اوگرا کے مقرر کردہ ٹیرف کی روشنی میں فیصلہ کرے گی جس کے بعد وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی اوگرا گیس کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ نومبر میں اسلام آباد، پنجاب اور کے پی کے لیے گیس کی قیمتوں میں 3.66 فیصد جب کہ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی قیمتوں میں 53.47 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق حکومت نے نومبر 2023 میں گیس کے نرخوں میں 520 فیصد اور فروری 2024 میں 319 فیصد اضافہ کیا تھا۔ اسی طرح نومبر 2023 میں بجلی کے نرخوں میں 35 فیصد اور فروری 2024 میں 75 فیصد اضافہ کیا گیا۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ مہنگائی میں مجموعی طور پر اضافے کا باعث بنا۔

دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حکومت کو 15 فروری 2025 کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ آئی ایم ایف نے گیس ٹیرف ہر چھ ماہ بعد ایڈجسٹ کرنے کی شرط رکھی ہے۔ آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن 15 فروری 2025 تک جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نئے سال کا تحفہ: گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!