karyana rate list mandi bahauddin

منڈی بہاءالدین میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، کیا سستا ہوا کیا مہنگا؟

ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین کاشف جلیل نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ا سسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات کی روشنی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کو سوفیصد یقینی بنایا جا رہا ہے، انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر حکومت کی جانب سے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو موثر بنانے کیلئے اپنا تعاون اور کلیدی کردار ادا کریں۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 19 اکتوبر 2022 ) اجلاس میں انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس کے نمائندگان کے تعاون سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ فروا بتول، ڈی او انڈسٹریز و فوکل پرسن رانا محمد سعید، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد شہباز، لائیو سٹاک آفیسر محمد بلال گوندل،صدر قصابان نادر پہلوان، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس کے عہدیداروں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

قبل ازیں ڈی او انڈسٹریز رانا محمد سعید نے اجلاس کو مختلف اضلاع میں موجودہ اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے تاجران اور متعلقہ افسران کے ساتھ غوروخوص کے بعد متفقہ طور پراشیائے خوردونوش کی قیمتیں مارکیٹس کے جائزے کے بعد مقرر کر دیں۔

جس کے مطابق آٹا 20کلو گرام بیگ1،295 روپے جبکہ آٹا 10کلو گرام بیگ648 روپے، چاول باسمتی سپرنیا 220 روپے کلو، دال چناموٹی 215 روپے، دال چنا باریک 205 روپے، دال ماش دھلی330 روپے، دال ماش چھلکا 315 روپے، دال مسور موٹی215 روپے، دال مونگ دھلی 215 روپے، سفید چنا باریک کینیڈین 280 روپے،سیاہ چنا 210 روپے، بیسن 220روپے کلو، چینی 85 روپے فی کلو گرام ،چھوٹا گوشت 1،200 روپے کلو جبکہ بڑا گوشت 650کلو پر دستیاب ہوگا۔

منڈی بہاءالدین میں آج برائلر مرغ کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

اسی طرح دودھ 110 روپے لیٹر اور دہی 120کلو گرام پر دستیاب ہوں گے۔ تندوری روٹی100 گرام 12 روپے فی عدد، نان 18 روپے فی عدد پر دستیاب ہونگے جبکہ بقیہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں پہلی قیمت پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سبزیوں، فروٹ ، انڈے ، برائلر گوشت مارکیٹ کمیٹی روزنامہ کی بنیاد پر مقرر کرے گی۔

منڈی بہاءالدین میں پھل، سبزی و اشیائے خوردونوش کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

اسسٹنٹ کمشنر کاشف جلیل نے کہا کہ حکومت ضروری اشیاءخوردونوش،پھلوں ، سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے پوری طرح سنجیدہ ہے اورموجودہ حالات میں عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کسی غریب اور چھوٹے دکاندار کو ناجائز تنگ نہ کیا جائے بلکہ صریحاََ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔

انہوں نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہاکہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی بلکہ ایسے عناصر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں بھاری جرمانوں کے علاوہ جیل کی سزا بھی دی جائے گی۔

منڈی بہاءالدین میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، کیا سستا ہوا کیا مہنگا؟” ایک تبصرہ

  1. it a good thing that official price fixing authorities are doing job for which they are being paied by texes of public but this only in
    documents and photo session, in actual /on ground reality id far far far different so if these official want to hallal their earning they should come out and take action against the black marketer and prices should be controled by enforcing srictly laws and regulation

اپنا تبصرہ بھیجیں