patwari jobs 2021

ضلع بھر میں نئے پٹواری تعینات، ڈپٹی کمشنر نےتقررنامے تقسیم کئے

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرانے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے سر انجام دیں، فریض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت، لا پرواہی یا تساہل کا مظاہرہ نہ کریں،

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 15 ستمبر 2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں تینوں تحصیلوں کیلئے نئے بھرتی ہونے والے پٹواری صاحبان میں تقررنامے تقسیم کرنے کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی، محکمہ ریونیو کے افسران اور نئے بھرتے ہونے والے پٹواری بھی شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمت اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہے اورجو ملازمین اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے سر انجام دیتے ہیں وہ کامیابی کی منزلیں آسانی سے طے کرتے ہوئے جلد ترقیاں حاصل کر لیتے ہیں اور محکمے اور اپنے افسران کی نظروں میں نمایاں مقام حاصل کر لیتے ہیں۔

انہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں کو ہدایت کی کہ وہ دستیاب وسائل میں بغیر وقت ضائع کئے کارکردگی دکھائیں اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے کام پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی میں اپنا فعال اور مثبت کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں جو عہدے دئیے گئے ہیں اور جس کرسی پر ہم براجمان ہیں یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی ہوئی امانت ہے ، ملک کی بہتری اور عوام کو سرکاری سطح پر دی جانے والی خدمات میں آسانی اور شفافیت لا کر اس عہدے کا حق ادا کرنا ہے ۔

patwari jobs 2021

اپنا تبصرہ لکھیں