new metro city mandi bahauddin

منڈی بہاؤالدین میں نیو میٹرو سٹی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

منڈی بہاؤالدین میں نیو میٹرو سٹی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میٹرو سٹی سرگودھا روڈ پر منعقد ہوئی، تقریب میں پراپرٹی ڈیلرز ، انویسٹرز، اوورسیز ، تاجروں ، شہریوں اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 23 دسمبر 2022) منڈی بہاؤالدین میں بھی جدید ترین طرزِ تعمیر اور سہولیات کے تقاضو ں سے ہم آہنگ ہاؤسنگ اسکیم نیو میٹرو سٹی کا آغاز کردیا گیا جس کی افتتاحی تقریب سائیٹ آفس سرگودھا روڈ کھٹیالہ شیخاں کے قریب منعقد ہوئی، تقریب میں ضلع بھر سے تاجروں، شہریوں , اوورسیز پاکستانیوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نیو میٹروسٹی کے سی ای او بلال بشیر ملک نے کہا کہ ہم نے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے،گوجر خان ، سرائے عالمگیر اور کھاریاں کے بعد منڈی بہاؤالدین میں بھی نیو میٹرو سٹی کا افتتاح کردیا گیا ، جس سے منڈی بہاؤالدین میں ہزاروں افراد کو نہ صرف روزگار کے بھر پور مواقع حاصل ہونگے بلکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور پر آسائش سہولیات سے مزین رہائش کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ تقریب سے کنٹری ھیڈ زرعون مسعود ملک ،چیئرمین ایم بی پراپرٹی چوہدری تصور گوندل ،بی ایس ایم ڈویلپر فرخ شہزاد ملک،سید جلیل بخاری اور پیر فخر گیلانی نے بھی خطاب کیا

اپنا تبصرہ لکھیں