court

محمد خان بھٹی کو منڈی بہاؤالدین کے سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا

سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی اور سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو منڈی بہاؤالدین کے سول جج کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ مقامی عدالت نے محمد خان بھٹی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی ایک بار پھر گرفتار

مقدمے کے مطابق محمد خان بھٹی پر سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کا الزام ہے، انہوں نے 16 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ ملی بھگت سے دلوایا، سڑک کی تعمیر کا کام غیرمعیاری اور مقررہ پیمانوں کے مطابق نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں