وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اختر عباس بوسال، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حمیدہ وحیدالدین نے منڈی بہاوالدین سٹی رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے مختلف سٹالز پر جا کر کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں او رمعیار کو چیک کیا ۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 13مارچ 2024) انہوں نے رمضان بازار میں صارفین کو دی جانے والی دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان بازار میں ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ کے ذریعے اشیائے خوردونوش ، آٹا، گھی ، چینی ،پھلوں ،گوشت اور سبزیوں پر سبسڈی دی جارہی ہے.
رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئی
رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کے ریٹس اوپن مارکیٹ کی نسبت کم ہونے کی وجہ سے صارفین کی بڑی تعداد استفادہ حاصل کررہی ہے ۔ ان انتظامات کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا ہیں تا کہ رمضان بازار میں انہیں خریداری کے دوران کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ، معیاراور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔
