ڈسڑکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سی آئی اے پولیس اور تھانہ سٹی پولیس نے گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال سے دوپہر کے وقت اغٖوا ہونے والے نومولود بچے کو پانچ گھنٹوں میں سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے محلہ رحمان پورہ کے گھر سے بازیاب کروا لیا، اغوا کار ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے وہ یہاں سی آئی اے اسٹاف میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے
منڈی بہاؤالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 19 ستمبر 2022 ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو نے بتایا کہ للٰہ ٹاؤن کے علاقہ کی رہائشی سندس نے بتایا کہ ان کا نومولود بچہ نامعلوم ملزمان چلڈرن ہسپتال سے اغوا کر کے لے گیا ہے جس پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا.
وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی پی او نعیم عزیز سندھو نے مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد عامر شاہین گوندل کو خصوصی ٹاسک دیا جس پر خصوصی ٹیم نے چند گھنٹوں میں مغوی بچہ کو بازیاب کروا کر ورثا کے حوالے کر دیا اور اغوا کار ملزمہ فرزانہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور بچے کو بحفاظت ورثا کے حوالے کر کے اسپتال داخل کروا دیا گیا.
ڈسڑکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو نے کہا کہ مغویہ خاتون قیک پوش گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اس نے اپنی بیٹی کو اولاد نہ ہونے اور اسے طلاق سے بچانے کیلئے کہ گھناونا فیل کیا ہے انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے اسپتال کی سیکورٹی پر تشویش کا اظہار کیا اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف فوری کارروائی کرنے کیلئے لیٹر لکھنے کا عندیہ بھی دیا ہے
