اسلام آباد: پاکستان میں ذوالقعدہ 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اسلام آباد میں ذی القعدہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ذی القعدہ 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی متعدد شہادتیں موصول ہوئیں۔
اس سلسلے میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے ٹیلی فون پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ یکم ذوالقعدہ آج بروز منگل 29 اپریل 2025 کو ہوگی۔
Leave a Reply