پنجاب میں مزید 2 روز مون سون کی بارشیں جاری رہنے کا امکان، پی ڈی ایم اے

rain water on road

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید 2 روز تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی. پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں خلیج بنگال سے ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ ایک مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے اور آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔

جس کے مطابق 22 سے 26 جولائی کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،

منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، قصور ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر ، اوکاڑہ ، چترال، دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز / موسلادھار سے شدید موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ریلیف ٹیموں کو متحرک کیا جائے اور شفٹوں میں ڈیوٹی تفویض کی جائے۔ نشیبی علاقوں سے لوگوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے۔ آبی گزرگاہوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ تمام اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ شہری موسمی حالات کے مطابق سفر کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں PDMA ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *