مونس الٰہی کے کزن کو گجرات سے منڈی بہاؤالدین جاتے ہوئے اٹھا لیا گیا

Monis Elahi's cousin was picked up on his way to Mandi Bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ میرے کزن کو راستے سے اٹھالیا گیا ہے، ان کے بارے میں ایف آئی اے اور قومی احتساب بیورو بھی کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور چوہدری پرویزالہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ میرے کزن ضیغم گوندل کو گجرات سے منڈی بہاءالدین جاتے ہوئے راستے سے اٹھالیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ضیغم گوندل کے ساتھ ان کی گاڑی بھی غائب ہے جبکہ ضیغم کے بارے میں ایف آئی اے اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مونس الٰہی فیکٹر (اقتدار جاوید)

اس سے قبل گزشتہ ماہ جنوری کو مونس الہٰی کے قریبی دوست احمد فاران خان گارڈن ٹاؤن سے گمشدہ ہوئے تھے جس کے بعد ہائی کورٹ نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او کو بازیابی کا حکم دیا تھا۔ بعد ازاں11فروری کو احمد فاران خان کو رات گئے گھر کے باہر چھوڑ دیا گیا تھا، ان کی واپسی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مونس الٰہی کے کزن کو گجرات سے منڈی بہاؤالدین جاتے ہوئے اٹھا لیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!