منڈی بہاوالدین بم ڈسپوذل اسکواڈ کو جدید ترین گاڑیاں دے دی گئیں

featured
Share

Share This Post

or copy the link

نگران پنجاب حکومت نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید ترین گاڑیوں سے لیس کر دیا ہے۔ 16 نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں اور جدید آلات بم ڈسپوزل سکواڈ کے حوالے کر دیئے گئے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں 16 اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈرز کو نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں حوالے کیں۔ محسن نقوی نے بم ڈسپوزل ریسپانس کی نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور جدید آلات کو دیکھا۔ انہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید آلات سے لیس کرنے کے اقدام کو سراہا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ حالات میں شہری دفاع کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ جدید سہولیات اور آلات سے لیس گاڑیاں بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید آلات کی تربیت کا بھی انتظام کیا جائے۔

نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں بھکر، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد، جہلم، خانیوال، خوشاب، لیہ، منڈی بہاؤالدین، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی کے اضلاع کو دی گئی ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین بم ڈسپوذل اسکواڈ کو جدید ترین گاڑیاں دے دی گئیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!