ptcl exchange

نین رانجھا میں جدید ایکسچینج کئی مہینوں سے نہ چل سکی

پی ٹی سی ایل سب ڈویژن آفیسر سب ڈویژن ملکوال امجد حسین شاہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ٹیلی فون ایکسچینج نین رانجھا میں جدید ایکسچینج کئی مہینوں سے نہ چل سکی، پرانی ایکسچینج کی وجہ سے انٹرنیٹ ایک گھنٹے میں 30 بار ڈسکونیکٹ ہوتا ہے.

منڈی بہاءالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق ٹیلی فون ایکسچینج نین رانجھا سے صاحب وال، نین رانجھا اور چھنی گہنہ کے صارفین انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہوتے ہیں جو کہ ایکسچینج کی پرانی مشینری کی وجہ سے بار بار ڈسکونیکٹ ہوتا ہے، فکس ماہانہ پیکج کی وجہ سے صارفین انٹرنیٹ کا بھاری بل دینے پہ مجبور ہیں.

صارفین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی ماہ سے بغیر بہترین انٹرنیٹ سہولت کے ہزاروں روپے ظالمانہ بل بھر رہے ہیں، بار بار آن لائن شکایات درج کروانے کے باوجود انٹرنیٹ سروس بہتر نہیں کی گئی اور نہ ہی نئی ایکسچینج کی مشینری کو چالو کیا گیا ہے، لائن مین سے رابطہ کرنے پہ پتہ چلا کہ ابھی تک اس ایکسچینج کی باری ہی نہیں آئی، یعنی جب امجد شاہ ایس ڈی او ملکوال کا موڈ ہو گا تب یہ ایکسچینج چل سکے گی ورنہ صارفین ظالمانہ بل بھرتے رہیں گے اور انٹرنیٹ سروس کسی صورت بہتر نہیں ہو گی.

اہل علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر ٹیکنالوجی سے اپیل کی ہے کہ ٹیلی فون ایکسچینج نین رانجھا میں نئی مشینری فوری چالو کی جائے تاکہ صارفین تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں