منڈی بہاؤالدین میں چائے فروش کی انوکھی شادی۔ دولہا کی شادی پر لاکھوں روپے نقد، کپڑوں کی بارش کردی گئی۔
چائے فروش عابد کی بارات 16 لینڈ کروزر گاڑیوں اور 4 شاہی بگیوں پر گھر سے شادی ہال پہنچی۔ شادی ہال کی چھت سے دولہا کے بھائیوں نے لاکھوں روپے نقدی، جوتے، گرم سوٹ، شالیں اور گھڑیاں نچھاور کرتے رہے۔
منڈی بہاؤالدین: شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش، اداکار برہم ہوگئے
باراتی بارات میں ملکو کے گانے “کوکا نک دا” پر جھومتے رہے۔ دلہن کے بھائیوں کا کہنا تھا کہ والد کی خواہش پر شادی کو یادگار بنانے کے لیے سب کچھ کیا گیا۔
