maadi bahauddin road accident

میانوال رانجھا: 3 روز میں 3 افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق

منڈی بہاؤالدین، گاؤں میانوال رانجھا کے لیے بڑا جھٹکا۔ تین دن میں تین نوجوان جاں بحق۔ وسیم اختر مہاجر اور خان مہاجر آف میانوال رانجھا دونوں نوجوان بھائی ٹریفک حادثے میں اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے ہیں۔ دو روز قبل نوجوان وقاص احمد بھٹہ انتقال کر گئے تھے۔

پولیس کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقے خیروال کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا۔ موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان جاں بحق۔ موٹر سائیکل سڑک کے کنارے لگے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ دونوں نوجوانوں کا تعلق ایک ہی گاؤں اور ایک ہی خاندان سے تھا۔

شہانہ لوک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد اکبر اور محمد وسیم سکنہ میانوال رانجھا کے نام سے ہوئی ہے۔ موٹر سائیکل سوار خیروال سے میانوال رانجھا آرہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھروں میں کہرام مچ گیا اور گاؤں سوگ میں ڈوب گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں