District headquarter hospital mandi bahauddin

منڈی بہاؤالدین سے چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کا نیا مریض سامنے آگیا

پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 184 نئے کیسز کی تصدیق۔ منڈی بہاؤالدین سے بھی ڈینگی کا نیا مریض سامنے آیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے 184 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 71، راولپنڈی میں 37، ملتان میں 10، گوجرانوالہ میں 37، فیصل آباد میں 8، شیخوپورہ میں 6، سرگودھا میں 4، ننکانہ صاحب میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

قصور، اٹک، نارووال، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین، پاکپتن، میانوالی اور بھکر میں ڈینگی کا ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا۔ سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 152 مریض زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں