Yemen news

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائیں 16 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی جو17 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور 20 مارچ تک موجود رہیں گی۔ جس کے باعث

پنجاب/اسلام آباد میں 16 سے 20 مارچ کے دوران مری، گلیات ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ،نارووال اورلاہور جبکہ17 (شام/رات) سے 19 مارچ کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، خوشاب، میانوالی ،سرگودھا، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ ، کوٹ ادو، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن اور بہاولپور میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر تیز بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا میں 16 سے 20 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور ،کرک، پشاور، کوہاٹ،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، باجوڑ،کرم ، وزیرستان ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں 17 سے 19 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، دادو اور کراچی میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بلوچستان میں 17 سے 19 مارچ کے دوران کوئٹہ، ژوب،خضدار، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ،چمن اور پشین میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر/گلگت بلتستان میں 16 (شام/رات) سے 20 مارچ کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر، میر پور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچے، شگر) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر تیز بارش/ژالہ باری کی بھی توقع۔

اپنا تبصرہ لکھیں