محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں 03 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
جس کی وجہ سے 02 سے 07 جولائی کے دوران کشمیر (واڑی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر طوفانی بارش کا بھی امکان ہے۔
جبکہ 02 سے07 جولائی کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پر طوفانی بارش کی بھی توقع ہے۔
04 (رات) سے 07 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
03 سے07 جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
03 سے 07 جولائی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم بلوچستان کے مشرقی علاقوں (خضدار، قلات، ژوب، بارکھان، جعفرآباد اور نصیر آباد) میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
04 سے 07 جولائی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ جبکہ مٹھی، عمرکوٹ، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ میں آندھی/آندھی کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
اس ہفتے کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، سکردو، گلگت، گھانچے اور شگر) میں بھی بارش کا امکان ہے۔