weather mandi bahauddin

عید پر طوفانی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 10 سے 15 اپریل تک چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جبکہ وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں 12 سے 15 اپریل کے درمیان ژالہ باری کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں 10 سے 15 اپریل کے دوران پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، شگر جب کہ کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، باغ، حویلیاں، کوٹلی، بھمبھر، میرپور میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے اضلاع جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، ناروال، لاہور، قصور، اوکاڑا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، راجنپور، بھکر، لیہ، ملتان، پاک پتن، ساہیوال، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خانپور، بہالپور اور بہاولنگر میں بھی 12 اپریل کی رات سے 15 اپریل تک بارش کا امان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ 13 سے 15 اپریل تک چند ایک مقام پر تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال کے اضلاع میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے اضلاع ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، لسبیلہ، خضدار، چاغی، پنجگور، گوادر اور کیچ میں 12 سے 14 اپریل کے دوران تیز ہواؤن کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں