arrested

جی ایچ کیو حملہ کیس: 9 مئی کا پہلا قیدی رہا کر دیا گیا

فوجی عدالتوں سے 9 مئی کے ملزمان کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ محمد ادریس نامی پہلے قیدی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ محمد ادریس کو جی ایچ کیو پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جسے فوجی عدالت نے رہا کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ 28 مارچ کو سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو ایسے کیسز سننے کی مشروط اجازت دی تھی جس میں ملزمان کی عید سے قبل رہائی کا امکان ہو۔ اس وقت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 20 افراد ہیں جنہیں عید سے قبل رہا کیا جا سکتا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ بری اور کم سزا والوں کو رعایت کے ساتھ رہا کیا جائے گا، جن کی سزا ایک سال ہے انہیں رعایت دی جائے گی۔ کل 105 ملزمان فوج کی تحویل میں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں