آزاد کشمیر کے انتخابات 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد

election
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنرعدیل حیدر کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشنز کی سیکیورٹی، پولنگ اسٹیشنز پر بنیادی سہولیات، انتخابی عملے کی تعیناتی و ٹرانسپورٹیشن، بجلی، صفائی ستھرائی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات اور متعلقہ اداروں کے باہمی رابطہ کار کے مختلف پہلووں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

انتخابی عمل 27 جولائی 2026 کو صبح 8:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک جاری رہے گا۔ عام انتخابات کے سلسلے میں 3،228 ووٹڑز کیلئے ضلع بھر میں 17 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے لیے تمام انتظامی اقدامات بروقت اور موثر انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور پرامن بنایا جا سکے۔

پولنگ ڈے پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس ، محکمہ صحت اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں ہمہ وقت موجود رہیں گی۔تمام تر حالات کو ضلعی کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
آزاد کشمیر کے انتخابات 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!