court

زیادتی کے ملزم کی مبہم میڈیکل رپورٹ پیش کرنے پرمیڈیکل آفیسرمنڈی بہاؤالدین طلب

لاہورہائی کورٹ نے میڈیکولیگل پنجاب کے پیش نہ ہونے پرگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیکل آفیسرمنڈی بہاؤالدین طلب

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے زیادتی کے ملزم کی مبہم میڈیکل رپورٹ پیش کرنے پرسخت اظہار برہمی کرتے ہوئے میڈیکولیگل پنجاب کے پیش نہ ہونے پرناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد نے کیس کی سماعت کی، ملزم کامران اسلم کے وکیل جاوید عمران رانجھا نے دلائل دیے۔ انہوں نےبتایاکہ ملزم نےخاتون سےپسند کی شادی کی زیادتی کے الزامات بے بنیاد ہیں، استدعا ہےعدالت ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرے۔

ملزم کی مبہم میڈیکل رپورٹ پیش کرنے پرعدالت نےسخت اظہار برہمی کیا۔ عدالت نےکہامیڈیکل افسر نے اتنے حساس کیس میں غفلت کا مظاہرہ کیوں کیا۔ عدالت نے میڈیکولیگل پنجاب کےپیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرکےگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ملزم کو دولاکھ کےضمانتی مچلکے جمع کرانے پر گرفتار نہ کرے۔

عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب، سی ای او ہیلتھ اور میڈیکل آفیسرضلع منڈی بہاؤالدین کوبھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں