مانگٹ ویلفئیر سوسائٹی نے گنے کی ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر زلگا دئیے

mangat welfare society
mangat welfare society
Share

Share This Post

or copy the link

ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی زیرنگرانی اور ریسکیو سیفٹی آفیسر شوکت علی کی زیرقیادت ریسکیو 1122 کے کمیونٹی سیفٹی ونگ نے محسن انسانیت ویلفیئر مانگٹ کے اشتراک سے یونین کونسل مانگٹ کی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے ہمراہ سست رفتار گاڑیوں، گنے سے لدی ٹرالیوں ، رکشوں اور گدھا گاڑیوں کے عقب میں چمکدار اسٹیکرز چسپاں کر کے سیفٹی مہم کا آغاز کر دیاہے۔

منڈی بہاﺅالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 22دسمبر 2022 ) اس موقع پر ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کا کہنا تھا کہ سڑک پر گاڑی، ٹرالی، ٹرک یا ریڑھی وغیرہ کھڑی کرنا غیرقانونی ہے اور شدید سردی اور دھند میں حادثات کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے، عوام سے التماس ہے کہ شدید موسم میں سفر ترک کر دیں،دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور سست رفتار گاڑیوں کے عقب میں چمکدار اسٹیکرز کا استعمال کریں تاکہ حالیہ شدید موسمی لہر میں ذیادہ سے ذیادہ جانیں بچائی جا سکیں۔

اس موقع پر کمیونٹی انسٹرکٹرز افضال منہاس اور عصمت جاوید نے کہا کہ ہر یونین کونسل کی ریسپانس ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں اور مختلف یونین کونسلز میں آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے ، اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ شہریوں نے شدید سردی اور دھند کی لہر شہریوں کے تحفظ کے لیے ریسکیو 1122 کے کمیونٹی سیفٹی ونگ کا زبردست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جانوں کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مانگٹ ویلفئیر سوسائٹی نے گنے کی ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر زلگا دئیے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!