weather today mandi bahauddin

منڈی بہاوالدین میں‌ سب سے زیادہ ریکارڈ بارش 65 ملی میٹر ہوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے ، چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع، منڈی بہاوالدین میں‌ سب سے زیادہ ریکارڈ بارش 65 ملی میٹر ہوئی، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (تازہ ترین – 30 جنوری2023ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں شدید بارش سے کسان کے مال مویشی چھت گرنے سے ہلاک

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں منڈی بہاؤالدین 65، منگلہ 58، جہلم 36، مری 27، فیصل آباد 25، گجرات 23، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 21، سٹی 09)، حافظ آباد 20، نارووال 19، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ22، سیدپور 19، گولڑہ، بوکڑہ 13، ایئرپورٹ 06)، راولپنڈی (شمس آباد 20، چکلالہ 19)، سرگودھا 12، گوجرانوالہ 10، چکوال 08، لاہور (لکشمی چوک 08، سٹی 05، چوک ناخدہ، پانی والا تالاب 04، ایئرپورٹ03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی.

اسی طرح مغل پورہ، فرخ آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن، ثمن آباد 02، جوہر ٹاؤن، ہیڈ آفس واسا، اپر مال 01)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 06، اٹک 03، ساہیوال 02، جھنگ، قصور 01، کشمیر میں کوٹلی 52، گڑھی دوپٹہ 49، راوالاکوٹ 27، مظفر آباد (ایئر پورٹ 15، سٹی 12)، خیبر پختونخوا میں کاکول 23، بالاکوٹ 15، مالم جبہ، دروش، دیر (لوئر) 10، میرکھانی 05، کالام 04، سیدو شریف، چترال، پٹن 03، پارا چنار، مردان 02، چراٹ 01، گلگت بلتستان: استور 19، چلاس 04، سکردو 02، گلگت، گوپس 01، بلوچستان میں کوئٹہ (شیخ ماندہ 03، سمنگلی01 ) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران مری 11، استور 5.5، مالم جبہ 05، راوالاکوٹ 04، بگروٹ 02، سکردو اور دروش میں 1.3 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ، پاراچنار، قلات منفی 07، گوپس منفی 06، کالام منفی 05، مالم جبہ، مسلم باغ اور کوئٹہ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں