04کلاشنکوف09 پسٹل11 بندوقیں 20کلو گرام چرس 10 لٹر شراب برآمد ملزمان گرفتار.جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن23مجرمان اشتہاریوں سمیت اسلحہ منشیات کے57 ملزمان گرفتار
منڈی بہاؤالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 16 جنوری 2023) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، گزشتہ چند دنوں میں دوران کاروائی 57 ملزمان گرفتارملزمان کے قبضہ سے 04 کلاشنکوف 09 پسٹل 11 بندوقیں 20 کلو گرام چرس 10 لٹر شراب برآمد.
جبکہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 23 مجرمان اشتہاریوں کوبھی گرفتارکیا گیا، ڈی پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے جرائم کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جارہی ہے
ڈی پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پوری طرح متحرک ہے۔