منڈی بہاالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18 جولائی 2022 ) شہر کا اکلوتا قبرستان لاوارث ہو گیا شہر بھر کے جانور آوارہ کتے اور نشی لوگوں نے ڈیرے ڈال دئیے حالیہ بارش کی وجہ سے آب نکاسی کا سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے کئی قبریں مسمار ہو گئیں ڈپٹی کمشنر منڈی بہاالدین سے فل الفور نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں
فیصل مختار ایڈوکیٹ کی میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ شہر منڈی بہاالدین کا اکلوتا قبرستان کسی مسیحا کا منتظر ہے چار دیواری اور سیکورٹی کا انتظام نہ ہونے کے برابر ہے مال مویشی کے علاوہ نشی لوگوں اور آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جانوروں کے چرنے کی وجہ سے کئی قبریں مسمار ہو چکی ہیں
انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ بارش کی وجہ سے کئی قبریں تباہ ہو چکی ہیں ہماری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ وہ شہر منڈی بہاالدین کے قبرستان کو تباہی سے بچائیں.
